ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی سی سی آئی نے عرفان کو دیا این اوسی واپس لیا

بی سی سی آئی نے عرفان کو دیا این اوسی واپس لیا

Sun, 21 May 2017 22:26:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان کو دیا گیا اجازت سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لے لیا ہے، جس کی وجہ سے عرفان اب اس سال بحرین کرکٹ فیسٹیول میں ہونے والے ٹی 20 نمائش میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔بی سی سی آئی نے خصوصی وجہ نہیں بتاتے ہوئے پٹھان کو دیا گیااجازت سرٹیفکیٹ واپس لیا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ پٹھان کو بحرین میں ایک ٹیم کی قیادت کرنی تھی، جس کا نام ان کے اوپر ”عرفان فالکنس“رکھا گیا ہے۔ انہیں مصباح الحق کی کپتانی والی ایگلز کے خلاف بھڑنا تھا۔
 


Share: